Games

14واں میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ کا فائنل آج ہوگا

14واں میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ کا فائنل آج ہوگا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹر) لاہور گیریژن پولو گراؤنڈز کے زیراہتمام 14 واں میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ 2026 سپانسرڈ بائی جے ایس بینک کا فائنل آج بروز اتوار کو فوٹریس سٹیڈیم میں ڈائمنڈ پینٹس /امپریل اور ایف جی /دین /شیخو کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 

فائنل کی مہمان خصوصی بیگم سعید الزماں جنجوعہ ہوں گی۔ گزشتہ روزدوسرا سیمی فائنل اور سب سڈری فائنل کھیلا گیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں ایف جی /دین/شیخو نے زبردست مقابلے کے بعد سڈن ڈیتھ پر پانچویں چکر میں ڈائمنڈ پینٹس /پلاٹینم ہومز کو 6-5 سے ہرا دیا۔ 

جیتنے والی ٹیم کی طرف سے حمزہ مواز خان نے تین، شیخ محمد رافع نے دو اور میاں عباس مختار نے ایک گول سکور کیا۔

ہارنے والی ٹیم کی طرف سے میر حذیفہ احمد نے تین اور ثاقب خان خاکوانی نے دو گول سکور کیے۔ سب سڈری فائنل میں ماسٹر پینٹس /ریجاس نے ایف جی /دین/ایس کیو کی ٹیم کو 5-4 سے ہرا کر سب سڈری فائنل جیت لیا۔

راجہ میکائل سمیع نے تین، صائم عباس اور صوفی محمد ہارون نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی ٹیم کی طرف سے عباس مختار، فرہاد شیخ، امین فضل اور ایان سلمان نے ایک ایک گول سکور کیا۔

Related Articles


Back to top button