ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ ; پاکستان کے اسکریبل پلئیر وسیم کھتری کا شاندار آغاز

 

پاکستان کے اسکریبل پلئیر وسیم کھتری کا امریکا میں ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ سے قبل شاندار آغاز، ارلی برڈ ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

امریکا کے شہر لاس ویگاس میں کھیلے گئے ایونٹ میں وسیم کھتری نے اپنے حریفوں کو زیر کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ مختلف ٹورنامنٹس پر مشتمل ہے۔

 

جس کا پہلا ٹورنامنٹ ارلی برڈ تھا جبکہ دوسرا ایونٹ نارتھ امریکن اسکریبل چیمپیئن شپ ہے جو پندرہ سے انیس جولائی تک کھیلی جائے گی وسیم کھتری اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

 

وسیم گزشتہ سال اس ٹورنامنٹ کے رنر اپ رہے تھے۔ دو ہفتے پر مشتمل اس اسکریبل فیسٹا کا آخری ٹورنامنٹ ورلڈ اسکریبل چیمپئین شپ ہے جو اکیس سے پچیس جولائی تک کھیلی جائے گی

جس مین وسیم کھتری سمیت طارق پرویز، محمد عنایت اللہ، حسان ہادی خان، حشام ہادی اور حماد ہادی خان بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

 

error: Content is protected !!